اسلام آباد ، ایف آئی اے کی کارروائیاں، مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مالی فراڈ میں ملوث ان 5 ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔