مہنگائی کی لہر
مکرمی : ملک کی آبادی 37.9 فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ایسے میں اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں روز بہ روز اضافہ غربت میں گھرے افراد کا معاشی قید کے مترادف ہے۔ حکومت وقت اس مسئلے سے نبٹنے کے لئے اشرافیہ کی مراعات میں کمی کرکے پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عوام الناس کو کچھ ریلیف مل سکے ۔(عظمی گلزار )