ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی گئی، واقعے کے محرکات میں توہین مذہب کے ساتھ انتظامی پہلوں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے،راجہ بشارت
سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل اور لاش کو جلائے جانے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزمان سمیت 112ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، فیکٹری منیجرز کی معاونت سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی، گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی گئی، واقعے کے محرکات میں توہین مذہب کے ساتھ انتظامی پہلوں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے،راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں گرجا گھروں اور غیر ملکی فیکٹری ورکرز کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔