توہین مذہب کے الزام میں غیر ملکی منیجر کا قتل افسوسناک:طاہراشر فی
اسلام آباد(خبر نگار)وزیر اعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشر فی نے کہا ہے کہ پاکستان علما ء کونسل سری لنکن منیجر کے قتل کی بھرپور مذمت کرتی ہے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں غیر ملکی منیجر کا قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مجرمین کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاحافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کا قانون موجود ہے ، سری لنکن منیجر پر حملہ کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو قتل کرنے والوں کا عمل غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے ۔
طاہراشر فی