معذور وں کو حقوق کی فراہمی ترجیح ہے : صادق سنجرانی
اسلام آبا(خبر نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معذورافراد کے حقوق کے سلسلہ میں آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معذور وں کو حقوق کی فراہمی معاشرے میں مساوات اور انصاف کے قیام کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان میں احساس پروگرام کے تحت معذور افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کو مساوی ترقیاتی مواقع فراہم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔
صادق سنجرانی