اشتہارات سے متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)پی آئی ڈی نے اشتہارات کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی کے چیئرمین نظامت تعلقات عامہ لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شفقت عباس ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اشتہارات،ڈائریکٹر ہوم پبلسٹی اورڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ریجنل انفارمیشن آفس کراچی کمیٹی کے ارکان ہوں گے،کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا،کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی، تمام ریجنل دفاتر کے حکام متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لئے کمیٹی سے تعاون کریں گے۔