بھارتی ریاست ہریانہ میں کار حادثہ ہسپتال عملے کے 5 افراد ہلاک
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں ایک ٹریفک حادثہ میں نجی ہسپتال کے 5 ملازمین ہلاک اور 1 شدید زخمی ہو گیا ہے۔مقامی میڈیا نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ حادثہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے مضافات میں ضلع گروگرام کے گاں سدھرانا کے نزدیک پیش آیا۔ایک مقامی اخبار دی ٹریبیون نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات1 بجے تب پیش آیا جب سیکٹر 84 میں واقع جینیس ہسپتال کے 6 ملازمین ہسپتال کی جانب لوٹ رہے تھے۔ ہرسارو۔ سدھرانا روڑ پر تیز رفتاری کے باعث ان کی کار قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کنارے پر پڑی اینٹوں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ ان میں سے 5 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ چھٹا شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کی اطلاع…
5 افراد ہلاک