ایف پی سی سی آئی کے وفد کی پاکستان میں متعین سعودی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگو کی سربراہی میں وفد کی پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات ۔ دوطرفہ باہمی تجارت کو مضبوط بنانے ، مختلف شعبوںمیں سرمایہ کاری ، بزنس کمیونٹی کے مابین روابط بڑھانے اور وفود کے تبادلوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔ وفد میں صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگو کے ہمراہ چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی اور چیف کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی مرزا عبدالرحمن شامل تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ دونوں ممالک کے پاس بہت سے شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں جنہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے زیادہ موثر طریقے سے اجاگر کیا جانا چاہیے۔
ملاقات