منی مارکیٹ سسٹم میں فنڈز کی قلت پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو رقم فراہم کر دی
کراچی (کامرس ڈیسک)منی مارکیٹ سسٹم میں فنڈز کی قلت پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو رقم فراہم کر دی ۔مرکزی بینک نے 1 ہزار 430 ارب روپے بینکوں کو 7 روز کے لئے فراہم کئے ہیں۔رقم کی فراہمی حکومتی تمسکات خرید کر کی گئی ہے۔رقم کی فراہمی 8 اعشاریہ 95 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی ہے۔