مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.1ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس ورانڈیکس کے 17.1ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد14410رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 7.295ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 4.221 ارب روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.145 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.586 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 628.863ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوںکی مالیت465.629ملین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت285.5833 ملین روپے رہی۔،چاندی کے سودوں کی مالیت 222.474 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوںکی مالیت 201.450 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 57.318 روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 19 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27.357 ملین روپے رہی۔