سجاس اسپورٹس فیسٹیول‘ اسنوکر ایونٹ ذیشان نذیر کے نام
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس)کے تحت منعقدہ دس روزہ ایس ایس بی اسپورٹس فیسٹول کے آخری روز اسنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، لیجنڈ کلب میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں ذیشان نذیر نے پہلے سمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے فیورٹ فیضان لاکھانی کو اور پھر فائنل میں محسن رضا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، بیسٹ آف تھری کے فائنل میں پہلے دو سیٹ کے اختتام پر مقابلہ برابر تھا تاہم تیسرے فریم میں ذیشان نذیر نے محسن رضا کو شکست دیکر مقابلہ جیت لیا،ریفری کے فرائض انٹرنیشنل ریفری اور اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید کپاڈیہ نے انجام دیئے، فیسٹول کے اخری روز کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں 50 سے زیادہ میڈیا نمائندوں نے اپنی قوت بازو کا مظاہرہ کیا، فائنل کے اختتام پر پاکستان بیلئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان موٹن نے حنیف لاکھانی اور سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان کے ہمرہ انعامات تقسیم کئے۔
سجاس اسپورٹس