جنرل بس سٹینڈ پر عارضی احساس بازار قائم‘ ڈی سی نے افتتاح کیا
ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غریب افراد کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر عارضی احساس بازار قائم کردیا گیا ہے۔عارضی احساس بازار میں شدید سردی کے پیش نظر غریب افراد کو جوتے اور ملبوسات فراہم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ پر احساس بازار کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عا نے شہریوں میں ملبوسات اور جوتوں سمیت دیگر سامان تقسیم کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے احساس بازار قائم کیا ہے۔