زیراعلیٰ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کر رہے: واصف مظہر

بند بوسن (خبر نگار ) ایم پی اے واصف مظہر راں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زبانی دعووں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں یہی وجہ ہے صوبہ پنجاب کی کارکردگی دوسرے تمام صوبوں سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلیے مستقل بنیادوں پر پالیسیاں تشکیل نہیں دی گئی تھیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ڈنگ ٹپاو پالیسی پر عملدرآمد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بند بوسن میں ملک لیاقت علی راں کی جانب سے دییے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانکے ہمراہ ملک محمد اقبال راں ملک احمد شفیع راں ملک فیاض احمد راں ساتھ تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے راں برادری سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔