تھانے میں اپنے خلاف درخواست دیئے جانے پر 55 سالہ مطلوب ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانے میں اپنے خلاف درخواست دیئے جانے پر 55 سالہ مطلوب دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیاتھانہ سہالہ کو ذکیہ کنول نے بتایا کہ کہوٹہ روڈ کے علاقے میں رشتہ داروں کامران وغیرہ نے میرے شوہر مطلوب کے خلاف تھانے میں درخواست دی جس کی پریشانی کے باعث وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے درخواست دہندگان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔