پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں سیمینار
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب یونیوسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میںسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے ‘‘۔سیمینار میں معروف ڈیزائنر ندیم واحد نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے ڈیزائن کے حوالے سے طلبہ کو حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوںنے ڈیزائن تیار کرنے کے حوالے سے مختلف ذرائع پر روشنی ڈالی ۔ انہوںنے مشہور نعرہ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے کے مطابق طلبہ کو سمجھایا ۔ انہوںنے کہا کہ کوئی ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ‘انہوںنے ابتدائی تکنیکس پر بھی روشنی ڈالی اور مثالوں سے واضح کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد بلا ل ڈائریکٹر پوسٹ گریجوایٹ ریسرچ سنٹر آف کرایٹو آرٹس نے کہا کہ سیمینار کا مقصد بچوں میں آرٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ ڈیزائن ہمیشہ سوسائٹی کا عکاس ہوتا ہے ۔ کلچر کی عکاسی کی جاتی ہے ۔ سیمینار میں تھیسز کے طلبہ فیکلٹی ممبرز ڈاکٹر سارہ عمر‘ڈاکٹر اشنا مبشرہ ‘فرجود رضوی ‘اقصیٰ الیاس‘میان اشفاق نے شرکت کی ۔