بنگلہ دیش حکومت نے ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں کو بھاسن چار نامی ایک جزیرے پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق روہنگیا مہاجرین کو ہر ایک گھنٹے کے بعد پولیس کی نگرانی میں بندرگاہی شہر چٹاگونگ پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں اس جزیرے پر منتقل کیا گیا۔ بنگلہ دیش میں مقیم ساڑھے سات لاکھ روہنگیا افراد میں سے تقریبا ایک لاکھ کو جزیرے پر منتقل کیا جائے گا۔ بنگلہ دیشی فوج نے اس جزیرے پر رہائش کا بندوبست کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے پناہ گزینوں کی نقل مکانی کے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو زبردستی بھیجا جا رہاہے۔ متعدد ماہرین کے خیال میں بھاسن چار جزیرہ طوفانوں اور سیلاب کا نشانہ بن سکتا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024