اداکارہ مایا علی نے شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اے بی جی کی عکس بندی شروع کر دی۔ مایا علی نے انسٹاگرام پر فلم کی عکس بندی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شعیب منصور کے ساتھ بنائی گئی تصویر بھی شیئر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ انہیں شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں مایا علی اداکار عماد عرفانی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ عماد عرفانی ان دنوں ڈرامہ سیریل جلن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مایا علی شہریار منور کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں دکھائی دیں گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024