ایس ڈی او میپکو اکرام سیال کی متی تل میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے
قادرپورراں ( نامہ نگار ) واپڈا سب ڈویژن پیراں غائب کے ایس ڈی او مہر اکرام سیال نے گزشتہ روز متی تل میں میپکو صارفین کی سہولت کیلئے کھلی کچہری لگائی جس میں صارفین نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے۔ صارفین کے دیگر مسائل پر بھی احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ڈی او مہر اکرام سیال نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔