عدالتی مفرور پولیس خدمت مرکز مظفر گڑھ سے گرفتار
مظفرگڑھ، خانپور بگا شیر (نامہ نگار، خبر نگار) پولیس خدمت مرکز مظفر گڑھ میں جرنل پولیس ویریفکیشن مشکوک ہونے پر پولیس نے عدالتی مفرور کو گرفتار کر لیا،عدالتی مفرور ظفر اقبال ولد خدا بخش تھانہ سنانواں مطلوب تھا جسکو تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔