اب تک 229 معذوروں کو نوکریاں فراہم کی گئیں: ڈی سی خانیوال
خانیوال(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن پر ڈی سی دفتر میں تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ڈی سی شیرازی نے معذور افراد کے ہمراہ کیک کاٹا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے سرکاری اور نجی دفاتر میں ابتک 228 معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں ہیں کوٹہ کے مطابق ملازمتوں کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا 523 معذوروں کو سفری کارڈز کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ ابتک 5 ہزار 843 افراد ڈس ایبل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ۔