گوجرانوالہ:گل حسن عرف گلو چورگینگ کے 3ارکان گرفتار‘مال مسروقہ برآمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اسی تناظر میں تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتو ںمیں ملوث گل حسن عرف گلو چورگینگ کے تین اراکین کو گرفتار کرکے دورانِ تفتیش ملزمان کے قبضہ سے تین موٹر سائیکل اور چار لاکھ پچاس ہزارروپے نقدی برآمد کرلئے ہیں گرفتار کئے گئے ملزمان میں گل حسن عرف گلو (سرغنہ گینگ )نوید یونس اور محمد اسلم شامل ہیںڈی ایس پی نواز سیال کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقہ تھانہ ماڈل ٹائون اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے اور سپئیر پارٹس کی صورت میں کباڑیوں کو فروخت کردیتے تھے تاہم گینگ میں شامل دیگر افراد کے خلاف بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔