فائونڈر گروپ چور مچائے شور والی پالیسی چھوڑ دیں:عرفان یعقوب بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان اسٹین لیس اسٹیل امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن اتحاد گروپ کے قائدعرفان یعقوب بٹ نے کہاہے کہ فائونڈر گروپ کے رہنما غلام حسین جج چور مچائے شور والی پالیسی چھوڑ دیں اور مخالفین پر الزام تراشیاں کرنے کی بجائے اپنے سوئے ضمیر کو جگا کرحقائق کو تسلیم کریں۔ عرفان یعقوب بٹ نے کہا کہ غلام حسین جج کی طرف سے سوشل و پرنٹ میڈیا پر10 لاکھ90 ہزار روپے کی رقم بارے بار بار استفسار کیا جارہا ہے جبکہ ان کو بخوبی معلوم ہے کہ 2017 میں شہر کے دو معززین اخلاق احمد بٹ اور خواجہ ضرار کلیم کی موجودگی میں اتحاد اور فائونڈر گروپ میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں بحث و تمحیص کے بعددونوں گروپوں کے سرکردہ رہنمائوں نے دسخط کئے تھے۔ اس معاہدے میں فائونڈر گروپ نے یہ شرط عائد کی تھی کہ اتحاد گروپ 10 لاکھ90 ہزار روپے آل پاکستان اسٹین لیس اسٹیل امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کو دے گا جس کے بعد اس معاہدہ پر عملدرآمد ہوگا۔ اس پر اتحاد گروپ نے اپنی اعلی اخلاقی و کاروباری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ رقم ادا کردی تھی جو کہ APSSITA کے اکائونٹ میںبھی جمع ہوگئی تھی مگر اس کے برعکس فائونڈر گروپ نے وعدہ حلافی کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے اس معاہدہ پر عملدرآمد میں لیت ولعل سے کام لینا شروع کردیا اور بالاخر اس معاہدے سے انکار کرتے ہوئے وہ رقم اتحاد گروپ کو واپس کردی تھی۔عرفان یعقوب بٹ نے کہا کہ غلام حسین جج اپنے سوئے ہوئے ضمیر کو جگائیں۔