پولیس نے نومبر میں سینکڑوں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا:ڈی پی او ننکانہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا ہے کہ ننکانہ پولیس نے نومبر میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران 127 اشتہاری، 133 عدالتی مفروران اور 151 سابق ریکارڈ یافتگان کو گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ اور نمائش پر 83 مقدمات درج کیے گئے۔ ضلعی پولیس نے منشیات کیخلاف کریک ڈاون میں 60 مقدمات درج کیے ۔جرائم پیشہ ملزمان کو پناہ دینے والے19 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر 9 مقدمات درج کیے۔ ساونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر4 اور کرایہ داری ایکٹ خلاف ورزی پر 5مقدمات درج کئے گئے‘ غیر قانونی اور بلا نمبری 35 موٹر سائیکل بند کیں جبکہ قماربازی کیخلاف 4 مقدمات درج کئے گئے۔