ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس سیکٹر کونسل کا قیام عمل میں لا رہے ہیں: چیئرمین ٹیوٹا
لاہور (پ ر) چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس سیکٹر کونسل کا قیام اس انڈسٹری اور ٹیوٹا کے درمیان گیپ ختم کرنے میں معاون میں ہو گا۔ انہوں نے کہا اس کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ٹیوٹا اپنے کورسز اور سلیپس کو اپ گریڈ کرے گا تا کہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ورک فورس تیار کی جائے۔ وہ ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ علی سلمان صدیق نے کہا کہ انہوں گزشتہ روز اپنے فیصل آباد کے دورہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احتشام جاوید اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی تا کہ ان کی ان پٹ لی جا سکے۔ اس ملاقات میں پی وی ٹی سے کے چیئرمین شاہ نواز بدر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ علی سلمان صدیق نے ٹیوٹا فیصؒہ آباد کے افسروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ انہیں جلد از جلد فیصلہ آباد کے تمام اداروں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تا کہ اداروں کو مارکیٹ ضروریات کے تقاضونں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔