ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں چوتھے قومی چیلنج برائے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا آغازکر دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی پیشہ ورانہ استعداد کارکو بہتر بنانے اور پنجاب میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میںچوتھے قومی چیلنج برائے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا آغازکر دیا گیا۔ آپریشنل گنجائش، حادثات وسانحات میںرسپانس کی مہارت اور مقامی سطح پر ٹیموں میں ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لئے بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہدایت پر یہ انوکھی سرگرمی پہلی بار 2017 میں شروع کی گئی تھی۔ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں / رضاکاروں پر مشتمل کل 39ٹیموں میں سے پہلے دن تیرہ ٹیموں جن میں لاہور ، ننکانہ صاحب ، سیالکوٹ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس چیلنج کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔