فیروزوالہ میں غیر معیاری سلنڈروں کی فروخت جاری
فیروز والہ (نامہ نگار) نارنگ منڈی کے قریب ہونے والے المناک ٹریفک حادثہ کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ بھر میں کئی مقامات پر غیر معیاری گیس سلنڈروں کی فروخت ہو رہی ہے قبل ازیں سرگودھا روڈ پر بھی ویگن میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں سات خواتین ٹیچروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے باوجود شیخوپورہ، مریدکے، فیروز والہ ، میں غیر معیاری سلنڈروں کی فروخت کا کام بند کروایا گیا اور نہ ہی سرگودھا روڈ پر آئل ڈپوؤں کے قریب بنے ہوئے ڈبہ اسٹیشنوں کو ختم کیا گیا جہاں کسی وقت بھی آگ لگنے کی صورت میں بڑا سانحہ رونماء ہوسکتا ہے۔