کو ویڈا19-نے گلوبلائزیشن کی فتار سست کردی ہے
کراچی (خبر نگار) جرمنی کے قونصل جنرل ہولگرزیگلر (Mr.Holger Ziegeler) نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں ذمہ داری سنبھالنے کے لئے اس کے متعلق مکمل معلومات ہونا ضروری ہے ، بحیثیت سول سرونٹ مسائل کا تجزیہ اور زمینی حقائق کی روشنی میں ان کا بروقت اور درست حل تجویز کرکے آپ خود کو اس عہدے کا اہل ثابت کرتے ہیں۔ جرمن سول سروس میں افسران ہر قسم کی صورتحال کے لئے تیار کیا جاتا ہے، کوویڈ۔19 نے گلوبلائزیشن کی رفتار سست کردی ہے لیکن باہمی تعاون کی راہ میں یہ رکاوٹ حائل نہیں ہونا چاہئے، پاکستان اور جرمنی متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریئر ہال میں قائم سی ایس ایس کارنر میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس طٰحہ سلیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، قبل ازیں جرمن قونصل جنرل کی فریئر ہال آمد پر کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے انہیں خوش آمدید کہا اور سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے حوالے سے تفصیلات بتائیں، جرمن قونصل جنرل ہولگرزیگلر نے کہا کہ سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند نوجوانوں سے ملاقات ان کے لئے ایک عمدہ تجربہ ہے، زندگی میں سیکھنے کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔