زرداری ، فریال تالپور و دیگر کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت دس دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد(نا مہ نگار)آصف علی زرداری ، فریال تالپور و دیگر کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ۔آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور انور مجید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئی ،استغاثہ کے گواہ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی محمد نعیم کا بیان قلمبند کر لیا گیا ۔ دور ان سماعت آئندہ سماعت پر گواہ کرسٹوفر سٹیون طلب کرلیا گیا ۔ کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔