Waqt News
Tuesday | January 26, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • رئیر ایڈمرل عابد حمید نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کا عہدہ سنبھالا
  • بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی
  • وزیراعظم کا کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے لئے 5 نکاتی ایجنڈا
  • عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

چھجو کے چوبارے سے اُترنے کی ضرورت

Dec 04, 2020 9:52 AM, December 04, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
چھجو کے چوبارے سے اُترنے کی ضرورت

73 سال ہوئے ملک کو آزاد ہوئے۔ لیکن آج تک ملک جس حالت میں ملا مجال ہے اُس میں ایک کیل کا بھی اضافہ ہوا۔ چاند کی بات چھوڑ کر مریخ کو چھونے کے سہانے سپنے تو دکھائے جا سکتے ہیں ویسے تانگے کا پہیہ بھی ماڈرن نہیں کیاجاسکا۔

وہ حکمران کون سے آسمان پر پیدا ہوئے تھے جنہوں نے سنگاپور کی محدود جگہ پر عالیشان صنعتی طور پر ترقی یافتہ ملک بنایا۔ تائیوان والے لیڈر کیا کھاتے تھے کہ چھوٹے سے ملک کو آسمان پر لے گئے۔ امریکہ سے اینٹ سے اینٹ بجوانے والا ویت نام راکھ کے ڈھیر سے کہاں چلا گیا۔ جاپان دو ایٹم بم کھا کر بھی دنیا کی صنعتی طاقت بنا۔ جرمنی کو تباہی کے کنارے چھوڑا گیا وہ آج کہاں ہے۔ سری لنکا جیسا ملک کیسے اوپر اُٹھ رہا ہے۔ ملائیشیا کے مہاتیر محمد نے کون سی آیات کا وِرد کیا۔ہمارے یہاں کسی نے ملک کو جمہوری بنانے، کسی نے ایٹمی طاقت بنانے، کسی نے روٹی کپڑا مکان دینے اور کسی نے کروڑ نوکریاں اور لاکھوں مکانوں کا وعدہ کیا۔ مولویوں نے اپنے رزق کے لئے فرقے مضبوط کئے۔یوں لگتا ہے دنیا میں ایک سرکس لگی ہوئی ہے اُس کے مسخرے پاکستان میں ہیں۔ نہ اُستاد تعلیم آگے بڑھانا چاہتے ہیں، نہ ڈاکٹر مریض کو اچھا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، نہ انصاف والے لوگوں تک سستا انصاف پہنچنے دیتے ہیں، نہ غربت دور کی گئی، نہ روزگار بڑھا، نہ کارخانوں کی پیداوار میں بہتری اور اضافہ ہوا، نہ مزدور کے حالات بدلے، نہ زرعی ملک ہوتے ہوئے خوراک میں خودکفیل ہوئے، نہ جرائم ختم ہوئے، نہ سمگلنگ، نہ منشیات، نہ دھندا، نہ ملاوٹ، نہ رشوت، نہ ٹیکس پورا ملا، نہ محاسبہ ختم ہوا، نہ تہمتیںاور طعنے ختم ہوئے، نہ الزام تراشیاں، نہ تجوریاں بھرنے والوں کی نظر اور پیٹ بھرے، نہ ریل ٹھیک ہوئی، نہ ہوائی جہاز چلا اور نہ سٹیل مل، نہ امن آیا، نہ مافیا ختم ہوا، نہ قبضہ گروپ ختم ہوئے اور نہ ملک کے اندر کوئی نئی انڈسٹری آئی۔لوگوں کو روزگار ملنے کی بجائے پہلے والوں کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ نہ معاشی منصوبہ بندی، نہ اقتصادی منصوبہ بندی، نہ ڈیم کی منصوبہ بندی، نہ بجلی کی پیداوار بڑھی۔ زبانی کلامی دودھ کی اور شہد کی نہریں نہیں دریا نہیں سمندر بہا دئیے۔

امریکہ : ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا ، ٹرمپ دور میں اضافہ ہوا : رپورٹ

ناجائز تعمیرات کی مسماری، کیا یہ راتوں رات بن گئیں جب بن رہی تھیں کس کی ڈیوٹی تھی۔ سرکاری ملازم کی جیبیں بھر کر آنکھیں بند کی گئیں، بلڈنگز گِرا دیں لیکن جن سرکاری ملازموں کی سرپرستی میں یہ سب ہوا اُن کو بھی موت کے پھندے تک لائیں۔

حکومت کے بڑے عہدیداران کی سرپرستی میں ملک میں بھکاری انڈسٹری اُس میں ایندھن بھرنے کے لئے نوزائیدہ بچوں کے اغواء اور خرید وفروخت، ٹریفک قوانین کی دھجیاں سرعام اُڑ رہی ہیں۔

نہ ملاوٹ والوں کو کوئی خطرہ، نہ منشیات فروشوں کو کسی کا ڈر، ملکی حالات میں لیڈروں کی لوٹ کھسوٹ، عوام سے کئے گئے وعدوں سہانے سپنوں سے روگردانی، لیڈروں کی ایک دوسرے کو غیرملکی ایجنٹ کے القاب، چور، ڈاکو کہنے کی روایت سن کر دیکھ کر قے آجاتی ہے۔دراصل یہ اور سینکڑوں ایسے دل شکن کارنامے غیرملکی ایجنڈے کے تحت کئے جا رہے ہیں جیسے ہر سیارچہ اپنے ’’مدار‘‘ کے گرد گھومتا ہے ایسے ہی ملک میں ہر شعبے کے لوگ اپنے اپنے آقائوں کی طرف سے دئیے گئے مشن کو آگے بڑھا کر قوم کے دِلوں میں بے چینی پیدا کرنے کے علاوہ مستقبل سے مایوسی کی طرف لیجانے میں لگے ہوئے ہیں۔

کورونا علامات کے حوالے سے ایک اور حیران کن تحقیق

چین میں ایسا کیا ہے۔ چین افیمچیوں سے چلا اور تمام مشکلات اور دشمنوں کے پھیلائے ہوئے جالوں کو توڑ کر سوا سوکروڑ لوگوں کے ملک کو ایک عظیم طاقت میں ڈھال دیا۔مانا کہ ان تمام ملکوں کی لیڈرشپ بڑی مخلص ہیں اور تھیں۔ لیکن وہاں کی عوام نے عزم، حوصلہ اور دنیا میں اپنی حیثیت منوانے کے لئے دن رات ایک کرکے اپنی قوموں کو ترقی سے ہمکنار کیا اور وہ لوگ اپنے ملک اپنی قوم پر فخر کرتے ہیں۔کیا ہم کسی بھی چیز جو قیمتوں میں آپے سے باہر ہو اُس کا بائیکاٹ کر کے اُن کے مافیاز کو سبق نہیں سکھا سکتے۔ ہمیں اپنی عادات کو بدلنا ہو گا۔ قومیت، قومی وحدت، بھائی چارے اور قربانی کا سبق سیکھنا ہو گا۔ محنت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔ دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی۔ ہم چھجو کے چوبارے پر بیٹھ کر دوربین سے IMF، ورلڈ بینک، ایشین بینک، سعودی اور امریکن قرضوں اور خیرات کی راہ تَک رہے ہوتے ہیں۔قوم سنجیدہ ہو ہی نہیں رہی۔ کتنے لوگ ہیں جو رشوت اور جنسی درندگی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔ ہمیں بطور قوم سنجیدہ ہونا ہو گا اور رشوت اور جنسی درندگی کے خلاف آوازاُٹھاناہوگی۔اشفاق صاحب نے انارکلی کے باہر فٹ پاتھ پر قیمتی کتابوں کو زمین پر رُلتے دیکھا تو دوسری طرف جوتوں کی دکان میں سجے بوٹوں کو دیکھ کر بے ساختہ کہا کہ ’’اس قوم کو کتابوں کی نہیں جوتوں کی ضرورت ہے۔‘‘

پرنٹ لائن

ایک وقت تھا جب ہٹلر انگریزوں کو دکانداروں کی قوم کہتا تھا پھر اُسی قوم پر ایک وقت آیا کہ اُن کی زیر کمان مملکتوں پر کبھی سورج نہیں ڈوبا تھا۔کہاں گئے وہ مشاعرے اور وہ شاعر جو قوم کا مورال اپنے کلام اور اشعار سے بلند کرتے تھے اور اپنے محافظوں کا خون گرماتے تھے اور اُن کو پُرجوش کرتے تھے۔ اقبال تو جا ہی چکے تھے۔ لیکن پھر بھی فیض، جمیل الدین عالی، حبیب جالب، قتیل شفائی، احسان دانش، دامن، نظام دین، اشفاق صاحب، بانو قدسیہ اور درجنوں نامور لوگ تھے۔ اب تو لگتا ہے تمام کاروبارِ زندگی رُک سا گیا ہے۔ کیا اب بڑے لوگ پیدا ہونے بند ہو گئے ہیں۔

وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا: عمران خان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد سلیم بٹ


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
  • کورونا کے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار تشویش ناک ہیں: شبلی ...

    Dec 06, 2020 | 15:24
  • اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

    Nov 28, 2020 | 17:21
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • رئیر ایڈمرل عابد حمید نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ ...

    Jan 25, 2021 | 22:29
  • بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

    Jan 25, 2021 | 22:07
  • وزیراعظم کا کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے لئے 5 نکاتی ...

    Jan 25, 2021 | 21:45
  • عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    Jan 25, 2021 | 21:18
  • آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور ...

    Jan 25, 2021 | 20:51
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

    Jan 25, 2021
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • 1

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 2

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 3

    ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

  • 4

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 5

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 1

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May  God  Protect  Our  Troops  (1)

    Jan 25, 2021
  • بھارت میں دہشتگرد تنظیمیں اور سرپرست حکومت

    Jan 25, 2021
  • ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

    Jan 25, 2021
  • براعظم افریقہ ۔ہندو انتہا پسندی کی زد میں ! 

    Jan 25, 2021
  • افواہوں کی ہوائیاں 

    Jan 25, 2021
  • شخصیت کا اثر

    Jan 25, 2021
  • اکرم سحر فارانی

    Jan 25, 2021
  • سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

    Jan 25, 2021
  • بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیر یوں کیلئے یوم سیاہ

    Jan 25, 2021
  • پاکستان میں جمہوریت کا سفر

    Jan 25, 2021
  • 1

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 2

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 3

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 4

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 5

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 4

    دعوت وتربیت 

  • 5

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    وحدت

  • 3

    حمایت

  • 4

    امید 

  • 5

    زندگی

  • 1

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 2

    شمع 

  • 3

    لذت

  • 4

    یورپی 

  • 5

    غضب

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 4

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 5

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    2 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کا تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا

  • 2

    انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر صارفین کے لیے بڑی خبر

  • 3

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی 43 سال پرانی کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

  • 4

    تارہ محمود وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں

  • 5

    اسٹرابیری کی کاشت کا منفرد طریقہ، سعودی شہری نے دنیا کو حیران کردیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group