نومنتخب صدرپروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس
لاہور( سٹاف رپورٹر)پنجاب پروفیسر زاینڈ لیکچرر زایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم،سینیئر نائب صدر آمنہ منٹو اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عطا ء الرحمٰن نے آج ایم اے او کالج لاہورمیں اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں حلف اٹھا لیا ڈاکٹر طارق کلیم نے پریس کانفرنس میں پریزائیڈنگ آفیسرز کے دستخطوں سے جاری کردہ رزلٹ شیٹس کی بنیاد پر پنجاب مرکز اور9 ڈویژن کے تفصیلی نتائج میڈیا کے سامنے پیش کر دیے۔ان کے مطابق مرکز کے تمام 19عہدیداران 200 سے لے کر 753کی لیڈ لے کر کامیاب ہوئے۔انھوں نے بتایا کہ لاہور،ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن میں ہمارے مخالف اتحاد اساتذہ کے پینل کے امیدواران کامیاب ہوئے ہم ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔