سیالکوٹ کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر کچہری کی قریب گھات لگائے موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے وکیل کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے وکیل سجاد حسین دھدرہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقتول سجاد وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیم کا چیئرمین بھی تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024