کوٹ میں بے قابو بس نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں2 افراد موقع پر ہی جاں بحق 1 زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے ٹبی موچی والا کے قریب بے قابو بس اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشے پر تین افراد سوار تھے۔ بس کی ٹکر سے 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔ تھانہ سنانواں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور آر ایچ سی سنانواں ہسپتا ل منتقل کیا،حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38