مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں 4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ بدھ کو زلزلے پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024