ناسا نے چاند پر بھارتی لینڈر کا ملبہ تلاش کر لیا،تصاویر بھی جاری

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ناکام ہو جانے والے بھارتی مشن چندرریان میں استعمال کی گئی چاند گاڑی کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی مشن میں استعمال ہونے والے لینڈر کا نام وکرم تھا۔ وکرم نامی گاڑی چاند پر اترنے سے کچھ ہی دیر قبل تباہ ہو گئی تھی۔ناسا نے بھارتی لینڈر کے ملبے کی تصاویر جاری کر دیں۔ یہ ملبہ کئی کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ بھارتی خلائی ادارہ اپنی چاند گاڑی کو ایک ایسے علاقے میں اتارنے کی کوشش میں تھا جو ابھی تک دریافت نہیں ہوا ہے۔