سعودی عرب میں چاکلیٹ اور کافی کی عالمی نمائش شروع ہوگئی ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دسمبر تک جاری رہے گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں شروع ہونے والی چاکلیٹ اور کافی کی عالمی نمائش7 دسمبر تک جاری رہے گی۔ پانچویں عالمی نمائش مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہے۔ اسے ایس سی اے کافی سوسائٹی کی منظوری اوریو ایف آئی انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے صنعت کی سرپرستی حاصل ہے۔ نمائش کا مقصد تیل کے ماسوا ذرائع کا فروغ اور کافی کی مارکیٹنگ ہے۔ نمائش میں چاکلیٹ اور کافی تیار کرنے والی 250 سے زیادہ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں اور ممتاز ماہرین شرکت کر رہی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024