پاکستان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اپنا مستقل مشن قائم کر دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نئے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے او آئی سے کے صدر دفتر میں اپنی اسناد پیش کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان او آئی سی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مستقل مشن کا فیصلہ تنظیم کی مختلف قراردادوں اور اعلانات کی پیروی میں کیا گیا۔نئے مشن کا قیام 2019 میں او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات سے ہم آہنگ ہے۔ 57 ارکان کے ساتھ او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی مستحکم حمایت کی قدر کرتا ہے۔