امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے لئے سکیورٹی امداد بحال کر دی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس امداد کا حجم ایک سو ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ نے 21 اکتوبر کو کانگریس کو مطلع کیا تھا کہ لبنان کے لئے امداد معطل کی جا رہی ہے جس پر اراکین نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ یہ امداد ایسے وقت پر بحال کی گئی ہے جب لبنان میں بد عنوانی اور بے روزگاری کے تناظر میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے حکومتی نظام تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں اور لبنانی صدر نئے وزیراعظم کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024