عمر کوٹ میں تھانے سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز عمرکوٹ کے علاقے تھانہ شادی پلی میں پیش آیا تھا،جہاں کانبھوشر نامی نوجوان کی لاش تھانے سے ملی تھی، مقتول کے گلے میں پھندا ڈالا گیا تھا۔واقعہ کے بعد ورثا لاش کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس پہنچے،جہاں انہوں نے میت کے ہمراہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مقتول نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے تشدد کرکے قتل کیا گیا ۔ڈی جی آئی نے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او تھانہ شادی پلی سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف قتل، اغوا اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے، مقدمے میں قتل،اغوا اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ۔واضح رہے کہ تمام پولیس اہلکاروں کو گذشتہ روز ہی معطل کر کے لائن حاضر کردیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024