لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ ہوگئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مشتاق احمد کی رخصت کی وجہ سے درخواست ضمانت سماعت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما راناثنا اللہ نے منشیات برآمدگی کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جس پر سماعت آج ہونا تھی اور عدالت نے اے این ایف کے تفتیشی افسر سے آج مقدمہ کا چالان طلب کر رکھا تھا تاہم رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ ہو گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مشتاق احمد کی رخصت کی وجہ سے درخواست ضمانت سماعت نہیں ہوگی۔رانا ثنا اللہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے ضمانت پر رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہےاور درخواست ضمانت میں مؤقف اپنایا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر منشیات کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ۔دوسری جانب انسداد منشیات عدالت نےرانا ثنا اللہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14 دسمبر تک کی توسیع کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے سے حراست میں لیا تھا۔ رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے کا الزام ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38