کراچی: گورنرسٹیٹ بینک ضاباقرنے اعتراف کیا ہے کہ معاشی اصلاحات کا زیادہ بوجھ متوسط اور کم آمدن والے طبقے پر پڑا، معاشی بہتری کے ثمرات متوسط اور غریب طبقے تک پہنچانا ضروری ہیں۔
گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹررضاباقرنے کہاکہ سٹاک مارکیٹ میں اضافہ بھی مارکیٹ کے بہترہوتے ہوئے احساسات کا عکاس ہے، اس بڑھتے ہوئے احساس کا کہ ملکی مالیات مستحکم بنیادوں پرکھڑی ہیں۔گورنرنے اس بات پربھی زوردیاکہ اگرچہ مارکیٹ میں یہ پیش رفت خوش آئند ہے تاہم یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ابھرتی ہوئی مالی بہتری کو متوسط اور پست آمدنی والے طبقوں کیلئے حقیقی فائدے میں ڈھالا جائے۔انہوں نے کہا کہ متوسط اور کم آمدن والے طبقے نے ردوبدل کے مشکل فیصلوں کا بیشتر بوجھ برداشت کیاہے جن میں تنخواہ دارملازمین کی تنخواہوں سے براہ راست انکم ٹیکس کی بھاری کٹوتی،بھاری بالواسطہ ٹیکس اور بلند مہنگائی شامل ہیں،بڑھتی مہنگائی کی جزوی وجوہات یہ ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024