سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی ، نوازشریف، شہبازشریف سمیت دیگر کو نوٹس جاری
سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت بدھ کو سپریم کورٹ میں ہوگی، نوازشریف، شہبازشریف سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے گئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سانحہ ماڈل کیس کی سماعت کرے گا ۔اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔نوٹسز سابق وزیراعظم نوازشریف،سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،حمزہ شہباز،خواجہ سعد رفیق، چوہدری نثار،پرویز رشید، خواجہ آصف، عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ سمیت 146 افراد کو جاری کئے گئے ہیں ، جب کہ کیس کے مدعی عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، لارجز بینچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔