محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کےلئے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت مہیا کرنے کےلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں .پہلے مرحلہ میں ملک کے تمام جنکشن ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائیگی .اسی طرح تمام جنکشن اسٹیشنز پر موبائل چارجر بھی نصب کئے جائینگے تاکہ مسافروں کو موبائل فون چارج کرنے میں آسانی ہو. ذرائع کے مطابق وائی فائی کوڈ ٹکٹ فروخت کرنیوالی کھڑکیوں اور ریلوے اسٹیشن کے اہم مقامات پر درج کئے جائینگے تاکہ لوگ وائی فائی سے مستفید ہوسکیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38