برطانیہ اور فرانس نے ایران کے متنازع بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پرسلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں بڑے یورپی ملکوںنے ایران کے جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایران کو اس طرح کے تجربات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جوہری وار ہیڈ لے جانے والی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل کی تیاری بین الاقوامی قوانین اور جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ادھرامریکی انتظامیہ نے یورپی ممالک پر زور دیاہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پر تہران پر پابندیاں عاید کریں۔ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برین ہوک نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام پرجام کاری رکھنے پراصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران عالمی برادری کے ساتھ کیےگئے وعدوں پرعمل درآمد نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری وار ہیڈ لےجانے کی صلاحیت کے حامل میزائل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ادھر فرانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔درایں اثنا برطانوی وزیرخارجہ جیرمی ھنٹ نے ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کو اشتعال انگیزی اور عالمی امن وسلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایران کو بیلسٹک میزائلوں کی تیاری سے روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024