آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب داخل کرانے کے لئے آج (بدھ ) تککی مہلت دے دی ۔منگل کوسپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب داخل کرانے کے لیے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے اعظم سواتی کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب داخل کرانے کے لیے آج (بدھ ) تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
گاڑیاں بنانے والے پاکستانی اداروں میں قیمتیں گھٹانے کی دوڑ
Mar 16, 2024 | 13:40