اسلام آباد: امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق زلمےخلیل زادغیرملکی ایئر لائن کی پروازای سے612اسلام آبادپہنچے۔ جہاں وہ پاکستان کے سول وعسکری حکام سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے۔ جہاں وہ پاکستان کے سول وعسکری حکام سے ملاقات کریں گے۔
زلمےخلیل زاد اپنے دورے کے دوران طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے ۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔جس کے دوران وہ افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔
زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل، طالبان سے مذاکرات پر بات کریں گے۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔