نیویارک: ہالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا جلد دورہ کریں گے۔
ہالی وڈ اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر نے پاکستان آنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس بات کاانکشاف وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ملک امین اسلم جوکہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی ’عالمی کانفرنس آف پارٹیز24‘ میں شرکتکے لیے پولینڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوار زنیگر کے ساتھ اپنی تصویر جاریکی اور لکھا کہ آرنلڈ شوار زنیگرموسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر منفی اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے
پا کستان کا دورہ کریں گے۔
آرنلڈ شوارزنیگر پہلے بنیادی طور پر باڈی بلڈر کے طور پر مشہور ہوئے تاہم ہالی وڈ میں اپنے غیرمعمولی کام کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کی جب کہ ٹرمنیٹر فلموں سے انہیں بہت مقبولیت ملی اس کے علاوہ پریڈیٹر، ٹرولائز، کونان دی باربیریئن بھی ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔ شوارزنیگر 2003 سے 2011 کے درمیان کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہے اور اب وہ آب وہوا میں تبدیلی کے خلاف ایک مؤثر آواز بھی بن چکے ہیں۔