مخالفےن کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کی آئی جی سے انصاف کی اپیل
لاہور (نامہ نگار)اسلام پورہ کے علاقہ مےںجائیداد کے تنازعہ پر مخالفےن کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان متین نے آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنت نگر میں چند روز قبل گھر کی دہلیز پر اسے اور اس کے والد اکبر کومخالفےن نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ، مگر پولیس نے بااثر ملزمان سے مل کر مےرے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا ،متین کے والد اکبر کے مطابق پولےس نے ملزمان سے مک مکا کر کے جھوٹا وقوعہ بنا کرالٹا ہمارے خلاف مقدمہ درج کر لےا ہے ۔