محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل متوازی طور پر جاری ہے ¾ آئی جی
لاہور (نامہ نگار)عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دوران ڈیوٹی جانوں کا نذرانہ دینے والے اورزخمی ہونے والے افسراور اہلکاروں کو محکمہ پولےس اور قوم سلام پیش کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ میں سزا اور جزاءکا عمل متوازی طور پر جاری ہے اور وطن کی محبت کے جذبے سے لبریز افسر و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور پہلی مرتبہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے لے کر ایس پی رینک تک کے افسران کی ان کی مرضی کے مطابق تعیناتی کا سلسہ بھی جاری ہے تا کہ فورس کو ذہنی یکسوئی فراہم کی جائے۔ان خےالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور میں دو مختلف تقریبات کی صدارت کے دوران کیا۔ صوبے بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والے 60پولیس افسر و اہلکاروں میںتعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ کی تقسیم کے دوران آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروموشن کے لیے فاسٹ ٹریک پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے، جس پر 3یا 4ماہ کے اندر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔