ممتاز کاروباری شخصیت ملک محمد سعید نے کہا کہ جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا‘ پاکستان میں خوشحالی‘ ترقی ایک خواب بن جائے گا۔ موجودہ حکومت نے پولیس کچہریوں کے نظام میں ہنگامی سطح پر تبدیلیاں کرکے ضلعی سطح پر ایسے افسران کا چناﺅ کیا جس سے علاقے میں امن قائم ہو رہا ہے۔ یورپین و برطانوی نظام کو رائج کرنے کیلئے صاف شفاف انکوائری کا عمل شروع ہے۔ سفارش‘ رشوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عمل شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جہاں اوورسیز کمشن پنجاب کے ذریعے ہنگامی سطح پر حل ہو رہے ہیں‘ وہاں پولیس افسران بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈی پی او سرگودھا چودھری سہیل ایک ایسے پولیس آفیسر ہیں جن کے نزدیک انسانیت کی بڑی اہمیت ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کی شکایات پر فوری توجہ دیتے ہیں جو دراصل وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن اور سوچ ہے۔ گزشتہ دنوں ڈی پی او سرگودھا نے اوورسیز پاکستانی کو فی الفور مشکلات سے نکال کر ہمارے دل جیت لئے۔ اسی طرح محمد علی ٹیپو کو دھمکیاں دینے والوں کا محاسبہ کیا۔ ایسے افراد پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے اصل ہیرو ہیں۔ ہم ایسے افسران کی ایک لسٹ مرتب کررہے ہیں جو ملک و قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مخلص ہیں جو میرٹ پر فیصلے کرتے ہوں‘ انہیں ایوارڈ دیئے جائیں گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ پہلے سے زیادہ اپنا کام بہتر انداز میں کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا امن کا گہوارہ ہے جہاں رشوت‘ سفارش کا قلع قمع ہو چکا ہے۔ عوام پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہیں مکمل تحفظ ملے گا۔
پاک میڈیا سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی کونسل کے کابینہ ممبر کامران خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ادارے کو جدوجہد کرنا ہوگی۔ بالکل یورپین ممالک کی طرح اداروں کو مستحکم کرنا ہوگا۔ انہیں اختیارات دینا ہونگے تاکہ ملک ترقی کرے۔ چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ برمنگھم پی آئی اے کے سٹیشن منیجر نے ذاتی حیثیت میں پاکستان کیلئے ٹورسٹ کی راہ ہموار کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے غیرملکیوں اور سکھ کمیونٹی کے گروپ پاکستان بھیجے اور انہیں پاکستان سے متعلق آگاہی دی جس سے پاکستان اور پی آئی اے کا نام بلند ہوا۔ کونسلر اور کابینہ ممبر ازور خان نے کہا کہ ایسی شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں جو ذاتی حیثیت میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کریں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ برمنگھم قونصلیٹ میں قونصل جنرل معروف سید اور وائس قونصل میاں عظمت اور پی آئی اے کے سٹیشن منیجر محمد بشیر نے دن رات کی محنت سے پاکستان کا گراف اور اپنے اداروں کا نام بلند کیا۔ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے ادارے اور دفاتر ان کی تقلید کریں۔ بیرسٹر محمد عاقل نے کہا کہ پی آئی اے نے پورے برطانیہ میں اتنا کام نہیں کیا جتنا برمنگھم نے گراف اونچا کیا اور عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی جس میں سب سے زیادہ کردار ادا کرنے میں سٹیشن منیجر محمد شبیر کا ہے جنہوں نے دن رات کام کیا اور ادارے کو دوسری ایئرلائن کی نسبت زیادہ اہمیت ملی۔ آج سکھ پاکستانی اور دوسری کمیونٹی کے لوگ پی آئی اے پر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ چیئرمین پی آئی اے اور حکومت محمد شبیر کو خصوصی ایوارڈ دے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات ظفر عباس تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں قائم ہونے کیلئے قائم ہوا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38