پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک بند کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہیے،، جتنے لوگ وہ جلسوں میں لاتے ہیں اتنے تو آرٹسٹ بھی اکٹھے کر سکتے ہیںآج کے بچوں کو کل کا لیڈر بننے کیلئے تیار کرنا ہے
گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن سے پہلے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا، میں نے عمران نیازی کو سمجھایا کہ قانون کو مضبوط کریں مسائل کو سڑکوں پر حل کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں جانا چاہیےآصف زرداریسابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عوام میں نیا سیاسی شعور پیدا ہورہا ہے، جو خوش آئند ہےہم کو دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہے اور تمام شعبوں میں خامیاں دور کرکے آگے بڑھنا ہےآج کے بچوں کو کل کا لیڈر بننے کیلئے تیار کرنا ہے خطے میں آگ لگی ہے اور چنگاری پاکستان میں بھی آسکتی ہے، جس کے لیے ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین جب ہیلی کاپٹر کے ذریعے گوجرانوالہ پہنچے تو کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور بھرپور نعرے بازی کی